احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں سیاسی کارکنان بھی تھے، شہریار آفریدی

November 8, 2018

 وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے بعض کارکنان بھی شامل تھے۔


سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ایوانوں میں تو معاملہ سلجھانے کی بات کرتے تھے جبکہ کہتے تھے کہ طاقت استعمال نہ کریں اور ہم ساتھ ہیں لیکن ملک میں تین دن تک سیاسی کارکنوں نے بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ فوٹیجز اور ڈیٹا لیا جاچکا ہے، جلاؤ گھیراؤ جس نے بھی کیا ہم نشان عبرت بنائیں گے۔ گرفتاریاں ہورہی ہیں اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ کی فوٹیجز دشمن ہمارے کے خلاف استعمال کرتا ہے۔