کراچی میں چوتھے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہا

November 8, 2018

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے تحت شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا۔


آپریشن کے چوتھے روز اکبر روڈ، زینب مارکیٹ اور اطراف میں غیر قانونی تعمیرات، پتھارے اور ٹھیلے ہٹا دیے گئے۔

تاہم دو روز سے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بنائی گئی غیر قانونی تمعیرات مسمار کرنے کا آپریشن رکا ہوا ہے۔

دوسری جانب جہانگیر پارک کے گرد ٹھیلے اور تجاوزات اب بھی قائم ہیں۔