سابق جج لاہور ہائیکورٹ کے قتل میں ملوث ایک شخص گرفتار

November 8, 2018

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک شخص کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سابق جج چوہدری محمود اختر کو 30 اکتوبر کے دن جاتلی کے قریب قتل کیا گیا تھا، ان کو چکوال سے اسلام آباد آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبر: گوجر خان میں فائرنگ سے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جاں بحق

راولپنڈی پولیس کے مطابق سہیل اکرم نامی شخص کی گرفتاری پنڈی بھٹیاں سے ہوئی۔