ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

November 8, 2018

اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم ربیع الاوّل 10 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔


وفاقی دارالحکومت میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ربیع الاول کے چاند کی تلاش، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 نومبر کو ہوگا

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق ملک میں ربیع الاوّل کا چاند کہیں نظر نہیں آیا لہذا عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔

بارہ ربیع الاول مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک کے تمام شہروں میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام اور محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔