Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

مئیر کراچی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حق میں ڈٹ گئے

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کی تجارتی مراکز اور سڑکوں پر تجاوزات اور پتھارے بالکل برداشت نہیں کیےجائیں گے، کارروائی  بنا کسی روک ٹوک جاری رہے گی، کسی نے مداخلت کی تو قانون اپنا راستہ لےگا۔ ایمپریس مارکیٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ سپریم کورٹ...

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کی تجارتی مراکز اور سڑکوں پر تجاوزات اور پتھارے بالکل برداشت نہیں کیےجائیں گے، کارروائی  بنا کسی روک ٹوک جاری رہے گی، کسی نے مداخلت کی تو قانون اپنا راستہ لےگا۔

ایمپریس مارکیٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ خواہش ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کی اصل شکل سامنےلائیں۔

وسیم اختر نے پرعزم لہجے میں کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے،غیرقانونی تجاوزات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ صدراورپورےکراچی  کو تجاوزات پرنہيں چھوڑسکتے،کوئی قانون ہاتھ میں لےگاتوایکشن ہوگا۔

میئرکراچی نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی تجاوزات کیخلاف آپریشن سےخوش ہے،کےایم سی نےپہلےکچھ دکانیں کرائےپردی ہوئی تھیں،کوئی قانون ہاتھ میں لےگا تو ایکشن ہوگا۔

صدرآپریشن کا چوتھا روز،ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانیں گرائی جائیں گی

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں 4 روز سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ہورہا ہے جس میں فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات سمیت پتھاروں اور ٹھیلوں کو ہٹا کر سڑکوں کو چوڑا کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube