ملیر ميں پولیس کی کارروائی،گٹکا بنانے والي 2 فيکڑياں سيل،11 ملزمان گرفتار 

November 8, 2018

کراچی میں پولیس نے  گٹکا بنانے والے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیاملیرپولیس نے کراچی میں گٹکا بنانے والے مافیا کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے سکھن میں گٹکا بنانے والی 2 فیکڑیاں سیل کر کے 11 ملزمان گرفتار کر لیے۔

 

کراچی کے علاقے سکن مین ایس ایس پی ملیر کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکا اور مشینری برآمد کرکے سامان ضبط کر لیا۔

 

کارروائی کے بعد ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ گٹکے کی یہ فیکٹریاں پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں چل رہی تھیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ گٹکا بنانے والے11ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے،جب کہ ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری ہوگی۔