Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

تحریک انصاف کی حکومت کو دو ماہ ميں ختم کر سکتے ہيں، رانا مشہود

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پي پي رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ حکومت اين آر او دينے کي اہل ہي نہيں بس عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے جبکہ ن ليگ کے رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کو دو ماہ ميں ختم کر سکتے ہيں۔


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود کہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے وزير کوئي کام نہيں کر رہے مسلم ليگ ن ميں کوئي فارورڈ بلاک نہيں۔پی ٹی آئی اور نیب اتحاد کو ایکسپوز کرینگے

رہنما ن ليگ کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہں بننا چاہتے لیکن اگر عوام پر مزید ظلم ہوا تو ہم پي ٹي آئي حکومت کو دو ماہ ميں ختم کرسکتے ہيں۔

رانا مشہود نے اپنے احتساب کا چيلنج ديتے ہوئے کہا کہ وہ وزير تعليم مراد راس کو نوٹس بھجوا رہے ہيں۔

پيپلزپارٹي رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت این آراو دینے کی اہل نہیں ہے ان کا مخالفین کو گالیاں دینے سے پیٹ نہیں بھرتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر سنجیدہ طریقے سے خارجہ پالیسی چلا رہی ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پچاس لاکھ کے گھروں کا منصوبہ میں عوام کو ٹرک کی بتی کے پيچھے لگا دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube