تحقیقات جاری،شہر کی صفائی، مشکلات میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2018 | Last Updated: 3 years ago


سبی میں پاک فوج کے تحت انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرے والے لیویز ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب ہوئی

رپورٹ:محمد عاطف

تقریب کا اہتمام سبی گیریژن میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر سبی سید فیصال شاہ  تھے ، کمانڈنٹ سبی گیریژن بریگیڈئیر محمد اویس مجید ،ڈی آئی جی پولیس ملک یوسف نے بھی شرکت کی تقریب میں پاک فوج کی 34 میڈیم کی زیر نگرانی تربیت مکمل کرنے والے مختلف اضلاع کے 95 لیویز اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی، دہشت گردوں کے حملےناکام بنانے اور فائرنگ کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ نے کہا کہ بہترین ٹریننگ اور سازو سامان کی بدولت لیویز فورس کافی حد تک حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ہمارا کام ان جوانوں کی تربیت اور فلاح وبہبود کے لئے کوشش کرنا ہے ، امید ہے کہ جوان جان فشانی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرتے رہیں گے مشنر سب ینے کہا کہ وہ پاک فوج کے مشکور ہیں جو اپنے فرائض سے بڑھ کر بلوچستان لیویز فورس اور اس صوبہ کی عوام کی فلاح میں دن رات مصروف عمل  ہے ، تقریب کے اختتام پر بہترین ریکروٹس کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوڈ اتھارٹی کے تین ممبران کا تقرر کر دیا

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

محکمہ خوراک بلوچستان کے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال کے احکامات کے تحت اراکین صوبائی اسمبلی اے این پی کے اصغر خان اچکزئی ، جے ڈبلیو پی کے گہرام بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سکندر عمرانی کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے ، اعلامیہ کہا گیا ہے کہ تینوں ارکان اسمبلی کی بطور ممبر فوڈ اتھارٹی تقرری غیر سرکاری طورپر کی گئی ہے ۔

خضدار میں حادثات سے بچنے کے لئے لیویز نے اوور لوڈ بس سے سکول کے بچوں کو نیچے اتار دیا

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر لیویز انچارج ریاض احمد کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں اوور لوڈ بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی اس دوران بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے والے سکول کے بچوں کو نیچے اتار دیا گیا جبکہ ڈرائیوروں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا ، ڈی سی خضدار کا کہنا ہے کہ اوور لوڈ بسوں کے خلاف ایکشن ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے لیا جا رہا ہے ​

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بارہ ربیع الاول کی سرگرمیوں کےد وران سیکورٹی کے سخت اقدامات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، بارہ ربیع الاول کی سرگرمیوں اور فورتھ شیڈول میں شامل کسیز پر غور کرنے سمیت فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران مشکوک افراد اور شیڈول جلوسوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ،یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ  ضلع بھر میں پولیس ، لیویز اور ایف سی کے ناکے اور اسنیپ چیکنگ بڑھائی جائے گی جبکہ امن  ، بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے تمام مسالک کے علماء سے رابطہ کیا جائے گا

بلوچستان کو کالونی کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے،جس سے مشکلات میں اضافہ ہوگا،لشکری رئیسانی

روزنامہ آزادی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ لشکر ریئسانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے اس امید پر تعاون کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات کو کم کرے گی اگر ہمارے چھ نکاتی مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ساتھ رہنے یا نہ رہنے پر پارٹی فیصلہ کرئے گی۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس کے موقع پر انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے قیام میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالی گیں ہم پرامن سیاست سے اپنے حقوق چاہتے ہیں انکا کہنا تھا اگر بلوچستان کو آیئنی حقوق دے دیئے جایئں تو صوبے میں کوئی غیر تعلیم یافتہ اور بے روزگار نہیں رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان کے عوام میں خوف ہے کہ وہ لاپتہ نہ ہوجایئں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہمارا پہلا مطالبہ ہے اگر حکومت اسے پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تو ہم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔

مئیر کوئٹہ کی عوام سے شہر کو صاف رکھنے کی اپیل

روزنامہ جنگ

میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نالیوں ،سڑکوں پرکچرہ پھینکنے کی بجائے کچرہ دان یاگھر کے سامنے رکھیں تاکہ میٹروپولٹین کا عملہ اٹھاسکیں اس سے نہ صرف شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئیگی بلکہ شہر کی پرانی خوبصورتی بھی بحال ہوجائے گی،ڈور ٹو ڈور صفائی مہم شہر کے35حلقوں میں عارضی طورپر شروع کی گئی ہے جنہیں جلد پورے کوئٹہ تک پھیلادیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے زو ن ون میں ڈور ٹو ڈور کچرا اکٹھاکرنے کی صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈور ٹوڈور صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے جس کے لئے ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی ہے اگر یہ بڑھا دی جائے تو ہم شہر میں جگہ جگہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کرسکتے ہیں

قومی خزانے کے ضائع کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں،ڈی جی نیب بلوچستان

روزنامہ گروک

ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہاہے کہ بلوچستان میں پٹ فیڈر کینال ،پسنی فش ہاربر ،گوادر کیو ڈی اے اور کوئٹہ میٹروپولیٹن سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے قومی خزانے کے ضائع کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں ،اس سلسلے میں بلوچستان میں بدعنوانی کے 25مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،پسنی فش ہاربر میں 3سو ارب روپے بغیر کسی منصوبہ بندی کے لگائے گئے اسی طرح پٹ فیڈر کینال پر 5ارب روپے لگائے گئے جس کے نتائج سامنے نہیں آئے اور نہ ہی اسکے ثمرات عوام تک منتقل ہوئے ،عوام اور تاجر قومی دولت کا ضیاع کرنیوالوں کی نشان دہی کریں

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube