Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

ڈیرہ اسماعیل خان: پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کے خلاف 7 مقدمات درج

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہورہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے پیر کو 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے سماء کے نمائندہ احمد نواز کے مطابق یہ مقدمات سٹی پولیس اسٹیشن، یونیورسٹی تھانہ سمیت دیگر تھانوں میں درج کیے گیے ہیں تاہم ان مقدمات میں نامزد افراد کے نام منظر عام پر نہیں آسکے۔ پولیس کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اکثر مقدمات میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی کی کی رہائی کے بعد ہونے والے احتجاج اور دھرنوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جن میں شہریوں کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے کسی بھی جلوس یا دھرنے کے دوران اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا البتہ سڑکوں کو بند کرنے، ٹریفک میں خلل ڈالنے اور لاؤڈ اسپیکر پر متنازع تقاریر و نعرہ بازی ایسے عوامل ہیں جن کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف تھانہ جات میں مجموعی طور پر سات مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔

لاہور میں مذہبی  تنظیم  کے احتجاج کے خلاف 11 مقدمات درج

گزشتہ روز حکومت نے پیر افضل قادری، خادم حسین رضوی سمیت ہزاروں افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس نے تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم رضوی سمیت 500 افراد پر مقدمات درج کیے ہیں جبکہ افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئی ہیں۔

فیصل آباد میں پولیس نے احتجاج کرنے والے 3000 افراد کے خلاف 29 مقدمات درج کرکے ضلع بھر میں 218 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

چنیوٹ میں مظاہرین کے خلاف 3 مقدمات درج کرکے 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرگودھا میں 300 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے۔ جھنگ میں 150 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کرکے 12 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں فائرنگ کرنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے پر تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمے میں جان سے مارنے کی کوشش اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube