Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی میں وارداتیں بڑھ گئیں، ڈاکوؤں نے صرف ایک منٹ میں صفایا کردیا

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں جھٹ پٹ وارداتیں زور پکڑنے لگیں۔عزیز آباد میں چار ڈاکو ایک منٹ میں بیکری کا صفایا کرگئے۔ بلدیہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو زخمی ہوگیا۔ بلدیہ ٹاؤن 9 نمبر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سیمنٹ کی دکان سے نقدی لوٹ لی گئی۔ مزاحمت پر دکان میں موجود مزدور کو فائرنگ کرکے زخمی...

کراچی میں جھٹ پٹ وارداتیں زور پکڑنے لگیں۔عزیز آباد میں چار ڈاکو ایک منٹ میں بیکری کا صفایا کرگئے۔ بلدیہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو زخمی ہوگیا۔

بلدیہ ٹاؤن 9 نمبر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سیمنٹ کی دکان سے نقدی لوٹ لی گئی۔ مزاحمت پر دکان میں موجود مزدور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ بعد میں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب عزیزآباد میں صرف ایک منٹ میں بیکری کا صفایا کردیا گیا۔

متعلقہ خبر: کراچی پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائمز کی وجہ بتادی

لیاقت علی خان چوک کے قریب بیکری میں چار ڈاکو داخل ہوئے ۔ پہلے ہیلمیٹ پہنے ملزم نے اسلحہ لہرا کر شہریوں کو خبردار کیا، ۔ پھر کیپ پہنے ملزم نے کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹی ۔

تیسرے ملزم نے خریداروں سے موبائل فونز چھین لیئے، چوتھے ملزم نے بھی چھلانگ لگائی اور بیکری مالک سے رقم نکلوائی، ملزمان جھٹ پٹ واردات کر کے فرار ہوگئے اور دکاندار ہاتھ ملتے رہ گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube