Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

شہباز شریف کی طبعیت ناساز،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیِ پنجاب شہباز شریف کو ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہفتہ کی رات ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو اچانک طبعیت خراب ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے شہباز شریف کا تفصیلی معائنیہ کیا۔

شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع

ڈاکٹرز کے مطابق شہباز شریف کو زکام کی وجہ سے گلے کا انفیکشن ہے، جس کیلئے انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔

 

واضح رہے کہ شہباز شریف 7 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو یعنی نیب کی تحویل میں ہیں، انہیں 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6نومبر جب کہ جوڈیشل ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کی گئی۔

 

سابق وزیراعلی پنجاب کو آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ثابت کریں کہ کس نے این آر او مانگا، سیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف

قومی احتساب بیور نے قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن کو پانچ اکتوبر کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک ان کے جسمانی ریمانڈ میں چار بار توسیع کی جا چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube