Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

اکوڑہ خٹک: مولاناسمیع الحق کی تدفین کے انتظامات جاری

SAMAA | - Posted: Nov 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 3, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سربراہ جمیعت علمائے اسلام س مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا سميع الحق کي ميت راولپنڈی سے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک پہنچادي گئي ہے جہاں سہ پہر 3 بجے ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ خوشحال خٹک کالج کے کے گراونڈ ميں ادا کي جائے گی۔...

سربراہ جمیعت علمائے اسلام س مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

مولانا سميع الحق کي ميت راولپنڈی سے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک پہنچادي گئي ہے جہاں سہ پہر 3 بجے ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ خوشحال خٹک کالج کے کے گراونڈ ميں ادا کي جائے گی۔

سربراہ دارالعلوم حقانیہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کے لیے کالج کے گراونڈ کي صفائي کا کام جاري ہے جبکہ اس حوالے سے بي ڈي ايس عملہ بھي چيکنگ ميں مصروف ہے۔ مولانا کی تدفین جامعہ حقانیہ کے احاطے میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: مولانا سمیع الحق کے قتل کی ایف آئی آر درج، پوسٹمارٹم سے انکار 

خيبرپختونخوا حکومت نے آج يوم سوگ کا اعلان کررکھا ہے اور تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ میں ملک بھر سے اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مولانا سميع الحق کو گذشتہ روز راولپنڈي ميں نامعلوم افراد نے گھر کے اندرگھس کر چاقو کے وار سے قتل کر ديا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube