Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے ایشیاء کی جامعات میں 351ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ریکٹر جامعہ کہتے ہیں کہ  آئندہ مزید محنت کیلئے تیار اور کامیابیوں کیلئے پُرعزم ہیں۔ تعلیمی معیار کے حوالے سے درجہ بندی کرنے والی برطانوی ایجنسی کیو ایس نے بھی پاکستان کی یونیورسٹی کی اہمیت کو تسلیم کرلیا، ایشیائی جامعات کے حوالے سے...

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے ایشیاء کی جامعات میں 351ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ریکٹر جامعہ کہتے ہیں کہ  آئندہ مزید محنت کیلئے تیار اور کامیابیوں کیلئے پُرعزم ہیں۔

تعلیمی معیار کے حوالے سے درجہ بندی کرنے والی برطانوی ایجنسی کیو ایس نے بھی پاکستان کی یونیورسٹی کی اہمیت کو تسلیم کرلیا، ایشیائی جامعات کے حوالے سے کیو ایس کی نئی درجہ بندی میں ایشیا کی جامعات میں اسلامک یونیورسٹی نمایاں بہتری کے ساتھ 351 ویں نمبر پر آگئی، اس سے قبل آئی  آئی یو آئی اس سے قبل گزشتہ سال فہرست میں شامل نہیں تھی۔

اس اہم سنگ میل کو طے کرنے کی خوشی میں اسلامک یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا کہ اساتذہ اور انتظامیہ کی پچھلے 15 برس کی محنت سے ادارے کو یہ اعزاز ملا۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیچنگ اور لرننگ پراسیس پر توجہ دی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہمارا ایک بہتر گریجویٹ مارکیٹ میں جاتا ہے اور وہاں پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر لگنے والا سرمایہ انتہائی قیمتی ہے، آئندہ مزید محنت سے ایسے اسکالرز تیار کئے جائیں گے جو تمام مسائل کے حل کیلئے دنیا بھر میں خدمات انجام دینے کی صلاحیتیں رکھتے ہوں۔

کیو ایس کی ایشیاء کی 500 جامعات پر مشتمل فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد 87، لاہور یونیورسٹی مینجمنٹ سائنس 95، قائد اعظم یونیورسٹی 109، کومسیٹ 135، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسز 146، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 171، یونیورسٹی آف پنجاب 193، آغا خان یونیورسٹی 195، یونیورسٹی آف کراچی 251، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 281، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد 351، جی سی یونیورسٹی لاہور 351، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی 351 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube