Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

سپریم کورٹ نے انسداد منشیات کے ادارے کی کارکردگی پر سوالات اٹھادئے

SAMAA | and - Posted: Oct 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Oct 25, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان میں منشیات فروش مافیا پنجے گاڑچکی ہے ۔ اے این ایف اس حوالےسے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔سپریم کورٹ نے انسداد منشیات کے ادارے کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھادیئے۔

سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس میں سزا کیخلاف ملزم غلام مرتضیٰ کی اپیل پر سماعت ہوئی تو عدالت  نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسسٹس قاضی فائزعیسی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچے ہیرونچی بن رہے اور یہ ادارہ کیا کر رہا ہے؟ کیا اے این ایف والے منشیات فروشوں سے ملے ہوئے ہیں۔ اے این ایف کارکردگی دکھانے کی بجائے عام لوگوں کو پھنسا رہی ہے،تفتیش کرنا نہیں آتی تو دنیا سے سیکھ لیں۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا دھندہ بے نقاب

اس پرانسپکٹراے این ایف نے انکشاف کیا کہ ملک میں منشیات فروشوں کی پوری صنعت ہے۔ عدالت نے ڈی جی اے این ایف کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube