ہوم   >  پاکستان

اہم خبریں،قوم کیلئےخوشخبری،دورہ سعودیہ کامیاب،پاک کینگروزکاپہلاٹی20

12 months ago

ذیل میں آج کی اہم اور تازہ خبروں کا احوال آپ کی معلومات کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

قوم کو نئی خوشخبری مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہوگیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دیا جائے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی امداد کا 3 ارب ڈالر کا حصہ پاکستانی اکاونٹس میں رکھا جائے گا۔

سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل بھی ادھار دے گا، جب کہ ملک بھر میں ریفائنریز بھی لگانے کا اعلان کردیا۔ پاکستانی وزیر اعظم اور سعودی حکام کے درمیان پاکستانی ورکرز کی ویزہ فیس بھی کم کرنے کا اعلان۔

 

۔۔۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ ترک صدر کے خطاب کے تین گھنٹے بعد صحافی کی باقیات سعودی قونصل جنرل کے گھر کے کنویں سے مل گئی۔

قتل میں ملوث سعودی انٹیلی جنس کے پندرہ اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمہ استنبول میں چلایا جائے۔ صدر طیب اردوان کا ترک پارلیمنٹ سے خطاب ۔۔ قتل کا حکم کس نے دیا؟ کارروائی میں مقامی سہولت کارکون تھا؟ سعودی حکام کوجواب دینےہوں گے ۔ مزید سنسنی خیز انکشافات۔۔۔

 

۔۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہو گا، اپوزیشن ارکان آج بھی احتجاج کرینگے ۔اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

 

۔۔۔ ماضی کی مشہور گلوکارہ گلبہار بانو شوہر اور استاد کے انتقال کے بعد نفسیاتی مریضہ بن گئیں۔ سوتیلے بھائی کا کہنا ہے گلبہار بانو چیختی چلاتي ہيں۔ اس ليے گھر سے باہر جانے نہیں ديتے۔ پولیس نے سمہ سٹہ سے تھانے منتقل کرديا۔

 

۔۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سیزن کا پہلا ٹی 20 میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ کیا پاکستان اور سرفراز الیون اپنی پہلی رینکنگ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے؟

 

۔۔ دھرنا سرکار کو خود دھرنے کا سامنا۔ ڈی چوک پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل۔ آج آگے کیا ہوگا ؟

 

۔۔۔ گھر خالي کيوں کرا رہے ہو ؟ کراچي ميں پاکستان کوارٹرز کے رہائشی گھروں سے بے دخلی کے خلاف سراپا احتجاج۔۔ رات گئے سيکڑوں خواتين بچے اور مرد سڑکوں پر آگئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں