Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ’وائرل ویڈیو‘ کا معاملہ ایوان تک پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعلیٰ کو کھینچ کر لے جانے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی ایک ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم اب یہ بحث سوشل میڈیا سے نکل کر اسمبلی کے فلور تک پہنچ گئی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خوشدل خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو جس انداز سے لے جایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے وزیر اعلی نہیں جانا چاہتے تھے اور انہیں گھسیٹ کر لیجایا گیا۔

خوشدل خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہاتھوں سے کھینچ کر لے جانے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ اس کے خلاف ایوان میں تحریک استحقاق پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی ادارے اس ویڈیو پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

گزشتہ روز سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج نے 11 سال بعد ملاکنڈ ڈویژن میں انتظامی مور سول انتظامیہ کے سپرد کیے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سوات میں 11سال بعد فوج  نے انتظامی امور سول انتظامیہ کے حوالے کر دیے

 

اس تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت عسکری اور سیاسی قیادت موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ہاتھوں سے پکڑ کر گاڑی تک پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک فرد کو یہ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ایک دو باتیں کرنے دو‘ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے نظر انداز کردیا۔

ویڈیو پر قیاس آرائیوں کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو دوسرے پروگرام میں جانے کی جلدی تھی جبکہ تقریب میں موجود افراد ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے جس کی باعث دیر ہورہی تھی۔ اس لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کو لوگوں کے رش سے نکال کر گاڑی تک پہنچایا۔

ایک افواہ یہ بھی تھی کہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ کی ’طبیعت خراب‘ ہوگئی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور اپنے دفتر میں معمول کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں وزیراعلیٰ کے چہرے پر نظر آنے والی بے زاری اور بے بسی کی وجہ کیا ہے۔ اس بارے میں تقریب میں موجود ذرائع نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کو کافی دیر سے ’چاہنے والوں‘ نے گھیر کر رکھا تھا جس سے وہ کافی بیزار تھے۔ ان کو ’ہجوم‘ سے نکالنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube