Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ڈاکٹر طاہرالقادری علالت کے باعث اسپتال میں داخل

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان عوامی تحریک  کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کو علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کےسینے پر ایک ‘سسٹ’ تھا جو زخم بن کر بگڑ گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کے لیے آپریشن کامشورہ دیا تھا، سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کامیاب رہا اور اگلے چند روز انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری گزشتہ چند روز سےعلیل تھے تاہم ان کا بڑا آپریشن ہوا ہے، ترجمان نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube