ہوم   > Latest

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2018 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2018 | Last Updated: 1 year ago

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور مرکز تاجکستان کا علاقہ مرغوب تھا۔

نمائندہ سماء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ارد گرد کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، دیر اور ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز تاجکستان کا علاقہ مرغوب تھا اور گہرائی 137 کلو میٹر تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube