Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

بینکنگ کورٹ میں حسین لوائی اور آصف زرداری میں سرگوشیاں

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

بینکنگ کورٹ میں اہم ملزم حسین لوائی سے کمرہ عدالت میں سابق صدر  آصف علی زرداری نے سرگوشیاں کیں اور اہم معاملات پر مشاورت کی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کےموقع پر کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری ،صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور ناصر شاہ موجود تھے۔ فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث...

بینکنگ کورٹ میں اہم ملزم حسین لوائی سے کمرہ عدالت میں سابق صدر  آصف علی زرداری نے سرگوشیاں کیں اور اہم معاملات پر مشاورت کی۔

میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کےموقع پر کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری ،صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور ناصر شاہ موجود تھے۔ فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی، بینکنگ کورٹ کے فاضل جج اسلام آباد میں 3 روزہ کانفرنس میں موجود ہیں۔ ایف آئی اے نے کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ عدالت نے  تفتیشی افسر ایف آئی اے نجف مرزا کو 20نومبر کو طلب کرلیا ہے، انور مجید کے وکیل  فیض ایس شاہ بھی پیش نہیں ہوئے۔

بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر حسین لوائی اور آصف زرداری کے درمیان کافی دیر تک سرگوشیوں میں بات چیت ہوتی رہی، آصف علی زرداری نے پاس بیٹھے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو سیٹ  سے اٹھا کر حسین لوائی کو بٹھایا۔

کمرہ عدالت میں آصف زرداری نے دیگر امور بھی نمٹائے اور پیپلز پارٹی رہنماء عبدالستار ڈیرو کی والدہ کے انتقال پر  اظہار تعزیت کیا۔ کمرہ عدالت میں ہی آصف علی زرداری و دیگر نے مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔

انور مجید کی درخواست کے جواب میں ایف آئی اے نے مہلت مانگ لی

اس سے قبل آصف زرداری کی آمد پر سیکیورٹی گارڈز نے عدالت میں موجود لوگوں سے بدتمیزی کی، صحافیوں اور کورٹ اسٹاف کو دھکے دیئے،  جیالے کارکنان اور رہنماء آصف زرداری کو چہرہ دکھانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube