Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

چوں چوں کا مربہ، زمین کے مالک،بندش کا نوٹس

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

بلوچستان میں حکومت نہیں چوں چوں کا مربہ ہے،نواب اسلم رئیسانی

روزنامہ آزادی

بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور ضمنی الیکشن میں پی بی 35 مستونگ سے الیکشن جیتنے والے نواب اسلم رئیسانی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گوادر بلوچستان کا اٹوٹ انگ ہے اور یہاں توسیع پسندانہ منصوبے قطعا قبول نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں بڑے پیمانے پر آباد کاری کی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مالی بحران کی بڑی وجہ یہاں فورسز کی بڑے پیمانے پرتعیناتی اور ان پر آنے والے اخراجات ہیں جو صوبائی حکومت ادا کرتی ہے۔

گوادر کی زمین کے مالک صرف یہاں کی عوام ہیں ، سرداراخترجان مینگل

روزنامہ انتخاب

بی این پی کے سربراہ قائدبلوچستان سرداراخترجان مینگل نے وڈھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج گوادرمیں یہ ترقی ہورہی ہے کہ دنیابھرسے لوگوں نے گوادرکارخ کیاہے، اورگوادرکے شناختی کارڈ،ڈومیسائل اورلوکل بنارہے ہیں، تاکہ ساحل سمندراوریہاں کی زمین پرقبضہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ گوادربلوچستان کے لوگوں کاہے اوراسکے مالک بھی بلوچستان کے لوگ ہیں، جب تک بلوچستان نیشنل پارٹی کاایک کارکن بھی زندہ ہے گوادرپرفصلہ سازی کااختیارکسی کونہیں دیگاچاہے وہ مرکزی حکومت ہویاصوبائی،انہوں نے کہاکہ گوادرمیں ہزاروں سال سے آبادماہی گیروں کوسمندرمیں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔جوماہی گیرہزاروں سال سے یہاں مچھلی پکڑتے ہیں، انہیں کہاجاتاہے کہ وہاں ایک روڈبنایاگیاہے جس پرلانچیں نہیں لائیں کیونکہ اس سے روڈخراب ہوتی ہے ۔۔

صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کا کوئٹہ شہر میں واسا کی جانب سے صارفین کو پانی کی سپلائی کی بندش کا نوٹس 

 روزنامہ باخبر

وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واسا نور محمد دمڑ نے کوئٹہ شہر میں واسا کی جانب سے صارفین کو پانی کی سپلائی کی بندش کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ای اور مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سے اس بندش کی وجہ طلب کر لی، صوبائی وزیر کو عوامی حلقوں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بلا جواز پانی کی بندش کی شکایات موصول ہوئیں جس پر انہوں نے سیکرٹری پی ایچ ای سے اس بابت وضاحت طلب کی تو انہوں نے متعلقہ اقدام سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ہدایات جاری کیں کہ آپ نے شہر میں پانی کی بندش کا سخت اقدام اٹھانے سے پہلے بالا حکام کواعتماد میں کیوں نہیں لیا اور نہ ہی اس حوالے سے صوبائی وزیر /چیئرمین واسا کو اعتماد میں لیا ، صوبائی وزیر پی ایچ ای نے پانی کی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے جہاں تک ممکن ہو سکے گا ہم عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube