Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

آڑٹیکل6کا مقدمہ،خصوصی کمیشن دبئی جاکرپرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کریگا

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آڑٹیکل چھ کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا، جس کے بعد خصوصی عدالت نے سابق صدر کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیشن بیرون ملک جا کر بیان ریکارڈ کرے گا۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں جسٹس یاور علی کی سربراہی میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت ہوئی۔

 

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل خود پیش ہو کر اپنے دفاع میں شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں، جس پر استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدالت کا 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کا موقع ضائع کردیا ہے۔

 

جسٹس یاور علی نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف نے دبئی کے امریکن اسپتال کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا، جس پر اگست کی تاریخ درج ہے اور یہ رپورٹ پرانی ہے، ڈاکٹرز کو پرویز مشرف کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینا تھا، جس پر وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا ابھی بھی میرے موکل کی صحت ویسی ہی ہے اور دل کے عارضہ کے ٹیسٹ تاحال کیے جا رہے ہیں، عدالت وقت دے تو مزید ہدایات لے سکتا ہوں،

 

جس پر جسٹس یاور علی نے پوچھا کہ ‘کیا انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے؟، وکیل نے جواب دیا ‘میرے موکل کو دل کا عارضہ ہے، جس کی وجہ سے ان کی صحت دن بدن گر رہی ہے۔

 

جسٹس یاور علی نے واضح کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے باعث مشرف کے بیان کیلئے بنائے گئے کمیشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بعد ازاں کیس کی اگلی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube