Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

ایم کیوایم 2 وزارتیں لے چکی، تیسری وزارت مانگ رہی ہے، فردوس شمیم

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماء  پاکستان تحريک انصاف فردوس شميم نقوی کا کہنا ہے کہ ايم کيوايم دو وزارتيں لے چکی ہے اور اب تيسری  وزارت بھی مانگ رہی ہے ۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے فرودس شمیم نے بتایاکہ ايک طرف ایم کیوایم نے اتحاد کيا ہوا...

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماء  پاکستان تحريک انصاف فردوس شميم نقوی کا کہنا ہے کہ ايم کيوايم دو وزارتيں لے چکی ہے اور اب تيسری  وزارت بھی مانگ رہی ہے ۔

ضمنی انتخاب کے موقع پر سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے فرودس شمیم نے بتایاکہ ايک طرف ایم کیوایم نے اتحاد کيا ہوا ہے دوسری جانب مخالفت بھی کررہے ہيں ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم کو اپنےضمير کو جواب دينا ہوگا، جمہوريت کا اصول ہے کہ جب آپ اتحادی ہوتے ہيں تو مخالفت نہيں کرتے۔ فردوس شميم نقوی نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم  دو وزارتيں لے چکی ہے،تيسری مانگ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سيٹ پر اميدوار جہاں پہلے ہي ہار چکے ہيں،پاک سرزمین کے کيمپ پرانااللہ واناالیہ راجعون پڑھ سکتے ہيں۔

اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ایم کیوایم کا ردعمل بھی آگیاہے۔ کنور نوید جمیل نے کہاہےکہ ہم عليحدہ سياسي جماعت ہيں، فردوس شميم نقوی ميرےبزرگ ہيں، وہ حکومت میں ہیں انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube