Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کوئٹہ میں پانی کے غیر قانونی کنکشن،واسا مالی بحران کا شکار

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2018 | Last Updated: 3 years ago

واسا حکام کے مطابق کوئٹہ میں صارفین کے ذمہ چالیس کروڑ روپے تک کے واجبات ہیں جنہیں وصول کر نے کیلئے واسا نے نادھندہ کنیکشنز منقطع کر نے کی مہم تیز کر دی ہے۔

 

ایم ڈی واسا کوئٹہ ولی محمد بڑیچ نے کوئٹہ میں میڈیا کو بتایا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے ذمہ بلوں کی مد میں چالیس کروڑ روپے کے واجبات ہیں،جس کی ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے۔ بائیس لاکھ کی آبادی میں ریجرڈ صارفین کی تعداد صرف اکیانوے ہزار ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے غیر قانونی کنکشن حاصل کر رکھے ہیں ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بقایا جات کمرشل صارفین کے زمہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں روزانہ چھ کروڑ گیلن پانی کی ضرورت ہے جس میں واسا کو یومیہ دوکروڑ گیلن کی قلت کا سامنا ہے۔بحران پر قابوپانے اور پانی کی سپلائی بہتر بنا نے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مہم چلائی جارہی ہے ،جس میں نادھندہ اورغیر قانونی کمرشل کنکشن اور غیر قانونی  ٹیوب ویلوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube