کوئٹہ میں صفائی کی ناقص صورتحال کے ستائے شہری پریشان

October 12, 2018

 

 

کوئٹہ میں صفائی کی ناقص صورتحال کے ستائے شہری میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، کہتے ہیں کہ کارپوریشن کا عملہ مخصوص علاقوں تک ہی محدود ہے نواحی علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ عرصہ پانچ ماہ سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ نہیں آیا۔

 

 

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اورکچرے پر کھیلتے بچے،یہ ہے کوئٹہ کا نواحی علاقہ کلی گل محمد جہاں مختلف مقامات پرگھروں کے سامنے کچرے کے پہاڑ بنے ہو ئے ہیں۔

 

 

کچرے کے ڈھیر سے نہ صرف علاقہ مکین پریشان ہیں بلکہ سکول آنے اور جانے والے طلبہ کی زندگی بھی اجیرن بن گئی۔

 

 

مظاہرین نے مئیر اور ڈپٹی مئیر سے کارپوریشن آفیسران کی غفلت اور صفائی کی خراب صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔