کوئٹہ میں غیر قانونی کنکشن کے خلاف واسا انتظامیہ ایکشن میں آگئی

October 12, 2018

پانچ سوغیر قانونی کنکشن منقطع جبکہ بل اور  جرمانے کی مد میں 10 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے واٹر ایمر جنسی نافذ کئے جانے کے بعد کوئٹہ میں واسا انتظامیہ ایکشن میں آگئی ، خصوصی مہم کے دوران کمرشل بنیادوں پر لگائے گئے 500 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دئیے،چار ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بلوں اور جرمانے کی مد میں 10 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے،اسپیشل مجسٹریٹ واسا محمد وارث کہتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں عام صارفین اور ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایس ڈی او واسا رانا محمد پرویز کہتے ہیں کہ ماضی میں کارروائیاں ادھوری چھوڑنے سے نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

 

واسا حکام کہتے ہیں شہر میں پانی کی مکمل بحالی تک ایکشن جاری رہےگا۔