کراچی:رانگ وے کی خلاف ورزیاں جاری،لائسنس اورہیلمٹ مہم بھی شروع ہوگی

October 12, 2018

کراچی میں ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے لیکن شہری رانگ وے خلاف ورزی ترک کرنے پر تیار نہیں اور بہادری سے ون وے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے متعدد ڈائیورز حراست میں لے لیکر سو سے زائد مقدمات درج کرلئے ہیں۔

کراچی شہر میں ون وے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں۔غلط سمت میں گاڑی چلانے والےنہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ دوسرے کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

ایڈشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ہدایت دی ہےکہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اوراپنے ساتھ ساتھ  دوسروں کا بھی خیال کریں۔ٹریفک قوانین پر سختی کرنا اچھا قدم ہے مگرشہری کہتے ہیں کہ پریشانیاں بہت ہیں۔

گزشتہ 3 روز کے دوران ٹریفک پولیس نے سو سے زائد شہریوں پر مقدمات اور ون وے کی خلاف ورزی  پر نو ہزار سے زائد چالان کئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے  اب لائسنس اور ہیلمٹ مہم چلانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔