کھلا مین ہول ایک اور بچے کی جان لے گیا

October 12, 2018

خانیوال کے علاقے میں چار سالہ بچہ کھیلنے کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کی بستی سعود آباد میں چار سالہ بچہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گیا۔ کچھ دیر بعد گھر والوں کو بچے کی غیر موجودگی کا احساس ہوا تو اس کی تلاش شروع کی گئی۔

بچے کے دادا ور والد بچے کو ڈھونڈتے رہے، چار گھنٹے بعد اہل علاقہ کی نشاندہی پر مین ہول سے بچے کو نکالا گیا اور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔