اہم خبر،شہبازشریف کےداماد کی جائیدادضبط کرنیکاحکم،بغیرہیلمٹ والےہوشیارباش

October 12, 2018

آج کی اہم خبروں کا خلاصہ، جو دن بھر میڈیا میں گردش کریں گی

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز۔ رات 12 بجے مہم ختم ہو جائے گی۔ ن لیگ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان مختلف حلقوں میں جاندار مقابلہ ہوگا۔ پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

 

عام انتخابات میں آرٹی ایس کی ناکامی اوراب الیکشن کمیشن اس کو دوبارہ استعمال کرے گا۔۔۔ ۔اس پر بہتری آسکتی ہے؟۔۔۔سیاست دان کیا آر ٹی ایس سسٹم پر بھروسہ رکھتے ہیں؟؟؟

 

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ۔۔ سات اضلاع میں حکومت نےفارم کا اجراء شروع کردیا ۔۔ عوام کا نادرا کی ویب سائٹ پر دھاوا ۔۔ پہلے دن ایک سو چوہتر ممالک سے دولاکھ افراد نے وزٹ کیا ۔۔ ایک لاکھ پچیس ہزار فارم ڈاؤن لوڈ ہوگئے۔۔۔کیا غریب کے لیئے بنائے جانے والے گھر حقیقت میں غریبوں کو ہی ملیں گے ۔۔۔شفافیت کیسے یقینی بنائی جا سکے گی۔

 

نیب عدالت نے شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد ضبط کرنےکاحکم جاری کردیا ۔۔ علی عمران پر پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی سے تیرہ کروڑ روپے رشوت لینےاور صاف پانی کمپنی کوکرائے پردفتر دینے کا الزام ہے۔۔۔

 

تھر میں غذائی قلت کے باعث مٹھی کے اسپتال میں مزید چار پھول مرجھاگئے ۔۔ رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد چار سو نوے ہوگئی ۔۔ غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات پر چیف جسٹس برہم۔

 

لاہور کے بعد بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کی اب کراچی میں بھی شامت آنے والی ہے۔ مگر کیسے؟

 

لاہور یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کو بد عنوانیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔