کشمیر اور گلگلت بلتستان کے 400 طلبہ کا ایبٹ آباد گیریژن کا دورہ

October 11, 2018

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 400 طلبہ نے ایبٹ آباد گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں تربیتی پروگرامز اور مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، ترقی اور ان کے خاندانوں کے روشن مستقبل کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، اسی مقصد کیلئے کشمیر اور گلگت بلتستان کے 400 طلبہ و طالبات پر مشتمل ایک وفد نے ایبٹ آباد گیریژن کا دورہ کیا۔

ایبٹ آباد گیریژن کا دورہ کرنیوالوں میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر اور ان کے دور دراز علاقوں بشمول خپلو، شگر، اسکردو، استور، خرمنگ، غذر، وادی لیپہ، وادی نیلم، چکار، ہٹیاں بالا، راولا کوٹ، کوٹلی، میر پور اور آرمی پبلک سکول کلری اور بھمبر کے طلبہ شامل تھے، جنہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی اور آرمی فزیکل ٹرینگ اسکول کاکول کا بھی دورہ کیا۔

اس دورے کی خاص بات ضلع دیامر کی وادی تنگیر اور داریل سے تعلق رکھنے والے 40 طلبہ کی شرکت ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں اگست 2018 میں شرپسندوں نے 14 اسکول نذر آتش کردیئے تھے۔