خیبر پختونخوا: سرکاری اساتذہ کو اپنے بچے گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت

October 11, 2018

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دیگر سرکاری ملازمین اور عوامی نمائندوں کے بچوں کو پابند کیوں نہیں کیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ ان تمام اساتذہ کے کوائف جمع کیے جائیں جن کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے لیکر چوکیداروں تک محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کے بارے میں کوائف فراہم کیے جائیں۔