پشاور: طالب علم پر تشدد کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

October 11, 2018

پشاور میں طالب علم پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ڈائریکٹرایجوکیشن نے اسکول ٹیچر کو معطل کردیا جبکہ پولیس نے ٹیچر کو گرفتارکرلیا ہے۔

سماء کے نمائندہ شہاب الرحمان کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے اسکول میں ایک طالب علم کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو معطل کردیا۔

دوسری جانب پولیس بھی حرکت میں آئی اور ٹیچر کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا ہے کہ طلبہ پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسا کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔