Friday, January 28, 2022  | 24 Jamadilakhir, 1443

پشاور: خواجہ سراء کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2018 | Last Updated: 3 years ago

خواجہ سرا نازو کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے دو مرکزی ملزمان میں سے ایک کو پشاور ہائی کورٹ نے پولیس کی ناقص تفتیش اور عدم دلچسپی  کے باعث ضمانت پر رہا کردیا۔

ملزم کے پاس سے خواجہ سرا نازو کی لاش کے ٹکڑے شاپنگ بیگ میں برآمد ہوئے تھے جنہیں وہ نامعلوم مقام پر دفنانے جا رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر لاش کے دیگر ٹکڑے اور آلہ قتل برآمد کئے گئے تھے۔ ملزم نے بتایا تھا کہ قتل اس کے دوست نے کیا تھا جب کہ وہ لاش کو ٹھکانے لگانے میں اس کی مدد کر رہا تھا۔

ملزم کی رہائی کے بعد پشاور کے خواجہ سرا برادری میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پشاور: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا

 

واضح رہے کہ خواجہ سرا ناصر عرف نازو کو 17 اگست کو پشاور کے علاقے باڑہ گیٹ میں 2 افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزمان نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے شاپنگ بیگ میں ڈال کر رکشے میں محفوظ مقام کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاش کے ٹکڑے تین شاپنگ بیگز میں ڈالے گئے تھے۔ ملزمان کی تحویل سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔

خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کرنے والے بیشتر افراد کو پولیس جلد گرفتار کرلیتی ہے لیکن تفتیشی افسران کی عدم دلچسپی اور ناقص تفتیش کی بنیاد پر اکثر ملزمان عدالت سے بری ہوجاتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خواجہ سرا سمیت 2 افراد قتل

 

کچھ عرصہ پہلے بھی ہاجرہ نامی خواجہ سرا کو ورسک روڈ سے آگے غیر آباد علاقہ میں دوستی نہ کرنے کی وجہ سے ذبح کردیا گیا تھا لیکن ناقص تفتیش کی وجہ سے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

خواجہ سراؤں نے ایس ایس پی پشاور سے ملاقات کرکے تفتیش کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کے جلد ہی اس حوالے سے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے کر اس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا لیکن ان کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے اس کمیٹی کے قیام کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube