وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے منصوبے کا افتتاح کرینگے

October 10, 2018

وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح آج 10 ستمبر کو کریں گے۔ پہلے مرحلے میں گریڈ ایک سے 16تک کے سرکاری ملازمین رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام 5بجے وزیراعظم آفس میں منصوبے کا افتتاح کریں گے، مکانات کے لیے رجسٹریشن کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔

 

اس رجسٹریشن کا مطلب مکانوں کی الاٹمنٹ نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا پتا لگانا ہے۔ ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جس میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔

 

 حکومت نے اس منصوبے کے لیے ’اپنا گھراتھارٹی‘ کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرا گھر منصوبہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کیلئے نادرا کی مدد سے رجسٹریشن فارم جاری کئے جائیں گے۔