Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ گیا

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 9, 2018 | Last Updated: 3 years ago

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، مسافروں کو طیارے تک پہنچانے والا برج گرنےسے ٹنل آپریٹر زخمی ہوگیا۔

منگل کے روز غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اڑان سے قبل بڑے حادثے سے بچ گیا۔ بحرین جانے والا طیارے کے ساتھ جڑا جانے والا ٹنل، طیارے کے پیچھے لگنے کے باعث زمین پر آگرا۔ برج گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں ا سکی۔

 

ٹنل زمین پر گرنے سے ٹنل آپریٹر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد طیارہ بحفاظت منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق زخمی ہونے والے ایوی ایشن ملازم کا نام محمد مدثر ہے، جو دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار ہوا۔ واضح رہے 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح رواں سال مئی میں کیا گیا تھا۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو طیاروں کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے، جہاں بیک وقت 28 طیاروں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube