Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

عمران خان گرفتاریاں کر کے شوق پورا کرلیں،آصف کرمانی

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ن لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ، پي ٹي آئي دراصل جيرا بليڈ کي حکومت ہے، غريب کي جيب کاٹنے کيلئے ان کے ہاتھ ميں بليڈ ہے۔

لاہور ہائی کورٹ آمد پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا، سابق حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

 

آصف کرمانی نے کہا کہ ہم عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں سمجھتے، دونوں ایک جیسے ہیں، عمران خان کو جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں، گرفتار کر کے اپنا شوق پورا کرلیں۔

 

میڈیا سے گفت گو میں آصف کرمانی نے پي ٹي آئي حکومت کو جیرا بلیڈ کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ جيرا بليڈ کي حکومت ہے، غريب کي جيب کاٹنے کيلئے ان کے ہاتھ ميں بليڈ ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں ممکنہ پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ ماضی میں  سال 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی مشہور فلم جیرا بلیڈ میں مرکزی کردار مرحوم اداکار منور ظریف نے نبھایا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube