Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان مذاکرات کےلیے تیار ہے،بھارت آمادہ نہیں،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان نے کہاہےکہ بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات نہ ہونے کا افسوس ہے۔پاکستان مذاکرات کےلیے تیار ہے،بھارت آمادہ نہیں۔

اسلام آباد میں دفترِخارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے،بانڈی پورہ میں حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران بھارتی فورسز نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ترجمان نے واضح کیاکہ پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کار بند ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے پہلا خط بھارت نے لکھا،بعد میں انکار کردیا۔ انھوں نے بتایاکہ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کے خط کا جواب دیا۔ ڈاکٹر فیصل نےواضح کردیاکہ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ، بھارت آمادہ نہیں۔ بھارت مذاکرات پر تیارہوگا توبات آ گےبڑھےگی۔

ترجمان نےکہاکہ بھارتی وزیرخارجہ سے طے شدہ ملاقات کی منسوخی پر افسوس ہے،بھارت سے بات چیت کے بعد ہی کرتارپورہ بارڈر کھولنے پر پیش رفت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید بتایاکہ جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ نے واضح کیا پاکستان قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریگا۔

بھارتی جاسوس سے متعلق انھوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کیس کی فروری سے سماعت شروع ہو رہی ہے،عالمی عدالت انصاف میں یہ سماعت مسلسل چلے گی۔ کلبھوشن کیس کی مکمل تیاری ہے، بھرپور انداز میں مقدمہ لڑیں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکیوں پرردعمل کااظہار کرتےہوئے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں سنتے رہتے ہیں ۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے بھی سر قلم کرنے کے دعوے سنے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے زور دےکر کہاکہ ایسے دعوے ایک پیشہ ورفوج کو ویسے ہی زیب نہیں دیتے۔

پاک امریکا تعلقات پر ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں چل رہے ہیں،ملاقاتیں جاری ہیں ۔ شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ڈاکٹر فیصل نےمزید بتایاکہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی پرلندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube