Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پاک فوج نے رانا مشہود کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پاک فوج نے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود کے بیان کو مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے بے بنیاد اور افسوسناک بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

رانا مشہود نے سماء سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ کے معاملات ٹھیک ہوگئے، اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے، اداروں کے تھنک ٹین کو اب صورتحال کا ادراک ہورہا ہے۔

مزید جانیے : اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے، رانا مشہود

ن لیگی رہنماء کے بیان کو آئی ایس پی آر نے یکسر مسترد کردیا۔ ترجمان پاک فوج نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ رانا مشہو کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر مزید کہتے ہیں کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دن ہیں۔

رانا مشہود نے مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے معاملات سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا، طے ہوا ہے کہ ادارے اپنا کام کریں گے، حالات ٹھیک ہونے تک نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ سخت ہی رہے گا۔

تفصیلات پڑھیں : شریف برادران اسٹیبلشمنٹ سے مل کر سازشیں کرتے رہے ہیں، ترجمان وزیراعظم

ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر کے بیان پر حکومت کی جانب سے بھی شدید رد عمل آیا ہے، وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی کا کہنا ہے کہ شریف برادران اسٹیبلشمنٹ سے ملک کر سازشیں کرتے رہے ہیں، رانا مشہود کے بیان سے ثابت ہوگیا انہوں نے جمہوریت کا صرف لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کو میڈیا نے کچھ زیادہ ہی اہمیت دے دی، ان سے صرف تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے۔

مزید پڑھیں : رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، ترجمان ن لیگ

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اسے سابق وزیر کی ذاتی رائے قرار دیا ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ رانا مشہود کے بیان سے پارٹی اور قیادت کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان سے بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے، صوبائی رہنماء کا بیان باعث حیرت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube