Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، ترجمان ن لیگ

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے لیگی رہنماء رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

نمائندہ خصوصی سماء نعیم اشرف بٹ سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے جس میں شہباز شریف نے بہت اہم کردار ادا کیا، اگر شہباز شریف ملک کے وزیراعظم ہوتے تو حالات بہتر ہوتے، اسٹیبلشمنٹ کو اب شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کے بیان کا پارٹی اور قیادت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، رانا مشہود سے انکے بیان پر جواب طلب کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اور باعث تعجب ہے۔

اس سے پہلے آج ہونے والی پریس کانفرنس میں ایک سوال پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے کہنے سے کسی کو فرق پڑ جائے گا۔ ان کو کیا معلوم کہ مذاکرات کیا ہوئے۔

فواد چوہدری نے لیگی رہنما پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود کے بیان کو میڈیا نے کچھ زیادہ اہمیت دی ہے، ان سے صرف تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہم آہنگی ہوئی ہے، ادارے بھی ملک کی بہتری کا سوچتے ہیں، اداروں کے تھنک ٹینک کو اب صورتحال کا ادراک ہو رہا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پہلے معاملات درست نہ ہوسکے کیونکہ صورتحال مختلف تھی، طے ہوا ہے جس ادارے کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے گا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ حالات ٹھیک ہونے تک نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ سخت ہی رہے گا، دو ماہ بعد پنجاب میں ن لیگ دوبارہ حکومت بنا سکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube