Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

شریف برادران اسٹیبلشمنٹ سے مل کر سازشیں کرتے رہے ہیں، ترجمان وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

رانا مشہود کے بیان پر ترجمان وزیراعظم کا ردعمل بھی آگيا، افتخار درانی کہتے ہيں شریف برادران اسٹیبلشمنٹ سے ملکر سازشیں کرتے رہے ہيں، ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ انہوں نے جمہوریت کا صرف لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ نمائندہ سماء عباس شبير سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے...

رانا مشہود کے بیان پر ترجمان وزیراعظم کا ردعمل بھی آگيا، افتخار درانی کہتے ہيں شریف برادران اسٹیبلشمنٹ سے ملکر سازشیں کرتے رہے ہيں، ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ انہوں نے جمہوریت کا صرف لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

نمائندہ سماء عباس شبير سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجما افتخار درانی نے ن لیگی رہنماء رانا مشہود کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ بولے کہ شریف برادران اسٹیبلشمنٹ سے ملکر سازشیں کرتے رہے ہيں، ان کا مقدر اڈیالہ جیل ہے، شہباز شریف بھی تیزی سے اڈیالہ کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے 56 کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں، عمران خان بیک ڈور بات چیت پر یقین نہیں رکھتے، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے رابطے ہوگئے ہیں، لوٹی دولت کی واپسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید جانیے : اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے، رانا مشہود

افتخار درانی کہتے ہیں کہ رانا مشہود کے بیان سے ظاہر ہوگیا انہوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، شہباز شریف ملتان میٹرو اور ماڈل ٹاؤن واقعے میں ملوث ہیں۔

نمائندہ خصوصی سماء نعیم اشرف بٹ سے گفتگو  میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے جس میں شہباز شریف نے بہت اہم کردار ادا کیا، اگر شہباز شریف ملک کے وزیراعظم ہوتے تو حالات بہتر ہوتے، اسٹیبلشمنٹ کو اب شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube