Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

جہلم سے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا، درجنوں کارڈز برآمد کرلئے گئے، ملزم سرکاری ملازم ہے۔

نمائندہ سماء جہلم کے مطابق ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرنیوالے گروپ کا سرغنہ پکڑا گیا، ملزم کو سنگاپور پلازہ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عامر غفور سرکاری ملازم اور بطور بلدیہ آفیسر جہلم میں تعینات تھا، ہیکرز گروہ کے سرغنہ سے جعلی اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم عامر غفور مشنیوں کیساتھ چپ لگا کر اے ٹی ایم استعمال کرنیوالوں کا ڈیٹا چوری کرتا ہے، ہیکرز گروہ کے سرغنہ سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر غفور اس سے قبل کرپشن کے الزامات میں نوکری سے برخاست بھی ہوچکا ہے، چند ماہ قبل بھاری سفارش اور رشوت دے کر نوکری پر بحال ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube