Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے، رانا مشہود

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

سابق صوبائي وزير اور مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود کہتے ہیں کہ اسٹيبلشمنٹ کو اب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شريف کے وزيراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔ سماء کے نمائندہ خصوصي نعيم اشرف بٹ سے گفتگو  ميں رانا مشہود نے دعويٰ کیا کہ اسٹيبلشمنٹ سے معاملات ٹھيک ہوگئے اور معاملات سلجھانے...

سابق صوبائي وزير اور مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود کہتے ہیں کہ اسٹيبلشمنٹ کو اب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شريف کے وزيراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔


سماء کے نمائندہ خصوصي نعيم اشرف بٹ سے گفتگو  ميں رانا مشہود نے دعويٰ کیا کہ اسٹيبلشمنٹ سے معاملات ٹھيک ہوگئے اور معاملات سلجھانے ميں شہباز شريف نے بہت اہم کردار ادا کيا۔ شہباز شريف کے قريبي ساتھي رانا مشہود نے یہ بھی کہا کہ اگر شہباز شریف ملک کے وزیراعظم ہوتے تو حالات بہتر ہوتے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہم آہنگي ہوئي ہے، ادارے بھي ملک کي بہتري کا سوچتے ہيں، اداروں کے تھنک ٹينک کو اب صورتحال کا ادراک ہو رہا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پہلے معاملات درست نہ ہوسکے کيونکہ صورتحال مختلف تھي، طے ہوا ہے جس ادارے کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے گا۔

سابق صوبائي وزير نے کہا کہ حالات ٹھيک ہونے تک نواز شریف اور مريم نواز کا لہجہ سخت ہي رہے گا، دو ماہ بعد پنجاب میں ن لیگ دوبارہ حکومت بنا سکتي ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube