ہوم   > پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی آدھی تنخواہ سویٹ ہومز کو دینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی آدھی تنخواہ سویٹ ہومز کو دینے کا اعلان کردیا ۔

پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں اپںی آدھی تنخواہ شوکت خانم کو دیتا ہوں لیکن آج سے میری آدھی تنخواہ سویٹ ہوم کو جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سویٹ ہوم کے تمام منصوبوں میں خود کو رضاکار کے طور پر پیش کرتا ہوں، خیبر پختونخواہ میں زمنگ کور (ہمارا گھر ) کے نام سے چلنے والے منصوبے کے ساتھ ایم او یو سائن کرنا خوش آئند ثابت ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں یتیم بچوں کو اب بے گھر نہیں ہونے دیں گے, کسی رات میں خود زمرد خان کے ساتھ وفاق کی سڑکوں کا دورہ کروں گا، اسڑکوں پر سونے والے بے سہارا بچوں کو خود سائبان تلے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عطیات دینے سے رزق میں کمی نہیں برکت آتی ہے۔

پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست زمرد خان کا کہنا تھا کہ میٹرک پاس تیس بیٹے بھی سویٹ ہوم کا حصہ بن چکے ہیں۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube