Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

فیصل آباد میں بچے کی لاش نہر سے برآمد

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد ہوگئی، کمسن کے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چار سالہ عمر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن کا رہائشی تھا، گذشتہ روز چیز لینے دکان پر گیا مگر واپس نہ لوٹا۔ اہل خانہ نے پورا علاقہ چھان...

فیصل آباد میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد ہوگئی، کمسن کے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چار سالہ عمر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن کا رہائشی تھا، گذشتہ روز چیز لینے دکان پر گیا مگر واپس نہ لوٹا۔

اہل خانہ نے پورا علاقہ چھان مارا مگر سراغ نہ ملا، پولیس کو اطلاع کی گئی، آخر کار عمر کی لاش نہر سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

ڈی ایس پی سلیم کہتے ہیں کہ آج صبح ڈجکوٹ میں لاش ملی ہے، بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج تھا، اب قتل کی دفعات شامل کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube