Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پولیس کے خوف سے نوجوان نہر میں کود گئے، ایک کی لاش برآمد

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

سیالکوٹ میں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر پولیس کے خوف سے نالہ ایک میں چھلانگ لگا دی۔ گجرات میں گیارہویں جماعت کا طالب علم نہر پار کرنے کی شرط لگا کر زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ ناروال میں نہر میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب گئے۔ سیالکوٹ میں پولیس کے خوف سے...

سیالکوٹ میں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر پولیس کے خوف سے نالہ ایک میں چھلانگ لگا دی۔ گجرات میں گیارہویں جماعت کا طالب علم نہر پار کرنے کی شرط لگا کر زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ ناروال میں نہر میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب گئے۔

سیالکوٹ میں پولیس کے خوف سے دو نوجوانوں نے برساتی نالے میں چھلانگ لگا دی۔ لال پورہ کے قریب واقع نالے ایک سے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

اہلکار کس تھانے کے تھے اور کیوں نوجوانوں کا پیچھا کررہے تھے، پولیس ابھی تحقیقات کررہی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اعجاز کے مطابق پہلے ہمیں اطلاع ملی تھی کہ رنگ پورہ کی حدود میں دو لڑکے ڈوب گئے ہیں رنگ پورہ والے ائے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ یہ علاقہ سیالکوٹ صدر کا بنتا ہے۔ تھانے کی حدود ابھی کلیر ہونی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اہلکار تین لڑکوں کا پیچھے کر رہے تھے جن کی شناخت نہیں ہوئی کہ وہ کس تھانے کے ہیں، ان کی معلومات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گجرات میں جیت کے جنون میں نوجوان زندگی ہار بیٹھا۔ آصف علی نے دوستوں سے پہلے نہر پار کرنے کی شرط لگائی اور بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی ۔

نارووال کی ایم آر لنک نہر میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب گئے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube