ہوم   >  پاکستان

آج کی اہم خبروں کا احوال:پاکستان بامقابلہ بنگلادیش،لگژری گاڑیوں کی پراسرار کہانی

1 year ago

یہ ہیں وہ خبریں جو 26 ستمبر کو پورا دن میڈیا کی زینت بنے گئیں۔

ایشیا کپ میں آج ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کا بنگالی ٹائیگرز سے ٹاکرا، فائنل میں بھارت کے مدمقابل یہ میچ جیتنے والی ٹیم بنے گی۔ پاکستان اور بنگلادیش کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

 

دوسری جانب روس پاکستان کو سمندر کے راستے گیس فراہم کرنے کے منصوبے پر آج ماسکو میں دستخط کیے جائیں گے۔ دس ارب ڈالر کا منصوبہ تين سے چار سال ميں مکمل ہوگا۔ پاکستان يوميہ ايک ارب مکعب فٹ گيس خريدے گا۔

 

سابق سینیٹر سیف الرحمان کی کمپنی کے ویئر ہاؤس سے بیس لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد۔ قطری سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیاں قطر کے شاہی خاندان کی ملکیت ہیں۔ کسٹم حکام کہتے ہیں کاغذات ملنے تک گاڑیوں کو کلیئر نہیں کیا جائیگا، اس اہم ترین خبر کا مزید فالو اپ آج پیش کیا جائے گا۔

 

سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں