او، اے لیول میں بھی سندھی لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2018 | Last Updated: 3 years ago

محکمہ تعلیم سندھ نے کیمبرج سسٹم ( او، اے لیول) کے حامل پرائیویٹ اسکولوں میں بھی سندھی کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز نے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی جو نجی اسکولوں کے دورے کرکے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کے سربراہان کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھی کو سندھ میں صوبائی زبان کا درجہ حاصل ہے اور سندھ اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں تیسری سے نویں جماعت تک سندھی کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کا پابند بنایا ہے۔

تاہم محکمہ تعلیم کے مطابق کیمبرج سسٹم کے تحت چلنے والے اسکولوں نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ اس لیے ان کو دوبارہ خط لکھا گیا ہے۔

کیمبرج اسکول مالکان سے بات چیت جاری ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک سندھی لازمی پڑھائیں جبکہ نویں جماعت سے اس مضمون کا امتحان لینے کی کوشش کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube