Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں،واشنگٹن آمد پر شاہ محمود کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں ایک روز قیام کے بعد پیر کو نیویارک پہنچیں گے، جہاں وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

 

وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے سامنے عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جب کہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ شاہ محمود مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتيں کريں گے۔

 

اسی روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ واضح رہے کہ نیو یارک میں ہی شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیر خا رجہ سے ملاقات بھی ہونا تھی، تاہم بھارت ہاں کر کے اگلے روز ہی مکر گیا۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا خط لکھا گیا تھا۔

 

گزشتہ دنوں وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا جس میں انہوں نے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا کہا۔

 

بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات کی ہامی بھی بھرلی گئی لیکن پھر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملاقات سے انکار کر دیا۔

 

بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کا جواز بی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت اور پاکستان میں برہان وانی کے ڈاک ٹکٹ کے اجراء کو بنایا گیا۔ پاکستان نے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے راہ فرار قرار دیا۔

 

مذاکرات سے انکار کے بعد بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں بھی سامنے آئیں جس میں بھارتی جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیاہے، بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے۔

 

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube