کوئٹہ میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پارکس ويران اور پودے مرجھارہے ہيں۔ کوئٹہ میں بارشوں کے فقدان اور درجہ حرارت میں اضافے سے ماحولیات کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے ،شہر کے پارکس ویران ہونے لگے ، پانی نہ ملنے کی وجہ سے...
کوئٹہ میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پارکس ويران اور پودے مرجھارہے ہيں۔
کوئٹہ میں بارشوں کے فقدان اور درجہ حرارت میں اضافے سے ماحولیات کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے ،شہر کے پارکس ویران ہونے لگے ، پانی نہ ملنے کی وجہ سے درخت اور پودے مرجھانے لگے ہیں جبکہ صدا بہار پھول اور پودے بھی ماحولیات تبدیلی کے اثرات سے محفوظ نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ماحولیات دوست پالیسیوں کوفروغ دیگی۔
ادھر ماہ ستمبر کے آخری دنوں میں بھی کوئٹہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ برقرار ہے۔