آٹھویں محرم،موبائل سروس بند،ڈبل سواری پرپابندی،متبادل روٹس کااعلان

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ملک بھر میں آج آٹھویں محرم الحرام کی مجالس برپا ہورہی ہیں، جس میں حضرت عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خصوصی ذکر ہوگا۔ اس موقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کی گزر گاہوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جب...

ملک بھر میں آج آٹھویں محرم الحرام کی مجالس برپا ہورہی ہیں، جس میں حضرت عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خصوصی ذکر ہوگا۔ اس موقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کی گزر گاہوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔ کراچی میں 19 سے 21 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رہے گی۔

شہدائے کربلا کی یاد میں راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، جب کہ کئی شہریوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔

پاراچنار میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے۔

کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ جلوس کی گزر گاہ کے طرف میں آنے والے راستوں کو بند کرنے کا سلسلہ رات کو شروع ہوا۔ کنٹینر لگا کر ایم اے جناح روڈ اور صدر میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں سیل، جب کہ ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں ہیں۔ جلوس کی گزرگاہ پر دکانوں کو پولیس کی نگرانی میں سیل کیا گیا۔

کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کیلئے5500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز بھی تعینات ہوگی۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے اختتام تک روڈ بند رہے گا، شہريوں کے لئے متبادل روٹس کا اعلان کيا جاچکا ہے۔

 

جلوس کے راستوں اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح 7 سے رات تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ سندھ بھر میں بھی جلوس کے روٹ والے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس صبح سات سے رات بارہ بجے تک تین دن کیلئے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر 8 ،9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس کے ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube