Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گورنر پنجاب اور برطانوی وزیرداخلہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2018 | Last Updated: 2 years ago

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ملاقات کي جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


گورنر پنجاب اور برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کيا گيا۔

گورنر پنجاب چوہدري محمد سرور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے ہم سب کو ایک سوچ و فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط قوم بن کرمقابلہ کرنا ہے، دہشت گردی کا ناسور پوری عالمی برادری کےلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کےخلاف عظیم قربانیوں کا اعتراف کرے۔

برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برطانوی حکومت اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

گورنر پنجاب کے ہمراہ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے مزار اقبال پر حاضری بھي دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube